پولیس نے عمران خان کی بہنوں اور پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے چکری انٹرچینج کے قریب علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گاڑی سے اتار کر لاہور واپسی کی اجازت دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد اب ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔
علیمہ خان، دیگر خان فیملی ارکان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایک مقامی ہوٹل میں کھانے کے دوران ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اب بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین خان، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب، احمد خان بھچر اور قاسم خان نیازی کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے بعض کے وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے گئے تھے۔