"سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر حملوں میں ملوث بھارتی آدم جی ایئربیس تباہ، 70 فیصد بجلی کا گرڈ نظام ناکارہ"

Express Zameen


 پاک فوج نے بھارت کے خلاف جاری آپریشن بنیان مرصوص میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آدم جی ایئر بیس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ یہ ایئر بیس وہی ہے جہاں سے بھارت نے سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل فائر کیے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، آدم پور ایئر فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا، جو ایک اہم بھارتی فوجی مرکز تھا، اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ایئر فیلڈ اس وقت بھارتی جارحیت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔

اس کے علاوہ، پاکستان کی جانب سے بھارت کے سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کا ایک بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

یہ اقدامات بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب ہیں اور پاکستان نے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !