پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔
ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے 11 میں سے 4 اہم راستے بھارتی طیارے باقاعدگی سے استعمال کرتے تھے۔ ہفتہ وار اوسطاً 1200 بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ تاہم حالیہ بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو صرف ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسافروں کے دیگر ایئرلائنز کا رخ کرنے سے بھارتی ایئرلائنز کو مزید مالی دھچکا لگ رہا ہے، جبکہ بوئنگ طیاروں کو اضافی 100 گھنٹے سفر کرنے کی وجہ سے 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔