کراچی: ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار

Express Zameen

 کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں شہری پر تشدد، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور گرفتار کر لیے، مرکزی ملزم کی تلاش جاری

کراچی (این این آئی) — ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار شہری پر تشدد کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق تشدد میں ملوث مرکزی شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم وہ سرکاری ملازم نہیں ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے رات گئے اس کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے، مگر وہ تاحال مفرور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ شہری یا اس کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم پولیس خود بھی متاثرہ فیملی سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے سلمان فاروقی نامی شخص کے دفتر پر چھاپہ مارا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس نے اپنے ذرائع سے بااثر ملزم کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، اور معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی متاثرہ شہری سے رابطہ قائم ہوتا ہے، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ حکام کا مؤقف ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، اور متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !