ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا قاتل سے متعلق اہم انکشاف سامنے آ گیا

Express Zameen

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج، قاتل کی تلاش جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمبل میں مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

فرزانہ یوسف نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شام تقریباً پانچ بجے ایک نامعلوم شخص، جس نے سیاہ قمیص اور ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، ان کے گھر میں داخل ہوا۔ اس وقت ان کے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ ان کا 15 سالہ بیٹا چترال میں تھا۔

بیان کے مطابق حملہ آور نے گھر میں داخل ہوتے ہی ان کی بیٹی ثنا یوسف پر براہ راست فائرنگ کر دی، جس سے اسے سینے پر دو گولیاں لگیں۔ گولیوں کی آواز سن کر اہلِ محلہ جمع ہو گئے، مگر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی ثنا یوسف کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔ فرزانہ یوسف نے کہا کہ اگر قاتل دوبارہ سامنے آئے تو وہ اسے پہچان سکتی ہیں۔ ان کی نند، لطیفہ شاہ، جو واقعے کے وقت گھر میں موجود تھیں، واقعے کی عینی شاہد ہیں اور وہ بھی ملزم کی شناخت کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا یوسف سوشل میڈیا پر ایک سرگرم اور مقبول شخصیت تھیں، جن کا تعلق اپر چترال سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !