صوابی: ساس بہو کے جھگڑے میں شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا
صوابی میں معمولی گھریلو تنازع نے دل دہلا دینے والی صورت اختیار کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساس اور بہو کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں شوہر بھی شامل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے پہلے بیوی پر تشدد کیا اور پھر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث ان کی بیٹی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔