سعودی عرب کا پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے تمام ویزے عارضی طور پر معطل

Express Zameen

 سعودی عرب کا 14 ممالک کے لیے بلاک ورک ویزہ کوٹہ جون 2025 تک معطل کرنے کا فیصلہ

ریاض (این این آئی) — سعودی عرب نے حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، غیر ضروری رش سے بچاؤ اور غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے بلاک ورک ویزہ کوٹہ کا اجرا جون 2025 تک عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور مراکش شامل ہیں۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ "بلاک ورک ویزا" دراصل ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جس کے تحت سعودی کمپنیاں مخصوص ممالک سے افرادی قوت منگوانے کے لیے پیشگی منظوری حاصل کرتی ہیں۔ پابندی کے بعد ان ممالک سے نئی ورک ویزا درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، جبکہ جاری شدہ درخواستوں میں تاخیر یا رد ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ وہ افراد جنہیں ویزہ جاری ہو چکا ہے لیکن وہ ابھی تک سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، انہیں امیگریشن مراحل میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور سیاحتی ویزے بھی بعض ممالک کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ یہ پابندیاں جون 2025 کے آخر تک جاری رہیں گی، اور توقع ہے کہ حج سیزن مکمل ہونے کے بعد ان میں نرمی کی جائے گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !