کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں جاگری، ویڈیو وائرل

Express Zameen

 


دیربالا: کوچ سے تصادم کے بعد کار دریا میں جاگری، ریسکیو ٹیموں کی تلاش جاری

دیربالا (این این آئی) – خیبرپختونخوا کے علاقے دیربالا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں فلائنگ کوچ سے تصادم کے بعد ایک کار مسافروں سمیت دریائے پنجکوڑہ میں جاگری۔ واقعہ چرکوم کے مقام پر پیش آیا، جس میں کار دریا کی تیز لہروں میں بہہ گئی اور اس میں سوار افراد لاپتا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتا افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، پانی کی تیز رفتاری کے باعث تلاش کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !