پاکستان اور چین کا دفاعی اتحاد جنگی برتری میں ڈھل گیا، عالمی میڈیا بھی معترف

Express Zameen

 


پاکستان اور چین کا دفاعی اشتراک جنگی برتری میں ڈھل گیا، عالمی میڈیا کا اعتراف

اسلام آباد (این این آئی) — پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں عملی جنگی برتری کی صورت اختیار کر لی، جس کا اعتراف بین الاقوامی میڈیا نے بھی کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چینی ساختہ جے-10 سی جنگی طیاروں اور پی ایل-15 میزائلوں کی مدد سے پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے مؤثر طریقے سے نشانہ بنائے۔

برطانیہ، فرانس اور امریکا کے مؤقر ذرائع ابلاغ نے نہ صرف چینی عسکری ٹیکنالوجی کی برتری کو سراہا بلکہ پاکستان کی کامیاب عسکری حکمت عملی کو بھی نمایاں انداز میں اجاگر کیا۔ عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش کامیابی سے مکمل کی۔"

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے جدید چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو چیلنج کرتے ہوئے میدان میں برتری حاصل کی۔ بھارتی فضائیہ کے اربوں ڈالر مالیت کے رافیل طیارے چینی ہتھیاروں کے سامنے بے اثر ثابت ہوئے۔

عالمی دفاعی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ چین سے حاصل شدہ جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز، اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں تکنیکی فوقیت عطا کی ہے۔ اس کے علاوہ، چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے عالمی سطح پر قابلِ ذکر مقام حاصل کیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان یہ دفاعی اشتراک نہ صرف خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کر رہا ہے بلکہ آئندہ کی اسٹریٹجک صورت حال پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !