وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمینِ حج کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Express Zameen

 

نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب، وزارت مذہبی امور کی اہم پیشرفت

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 10 ہزار اضافی عازمین حج کی اجازت ملنے کے بعد وزارت مذہبی امور نے فوری طور پر نجی حج آپریٹرز سے متعلقہ افراد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ 10 ہزار افراد "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر منتخب کیے جائیں گے، اور جمع شدہ درخواستوں کو اسی اصول پر نمٹایا جائے گا۔ پالیسی کی کسی بھی خلاف ورزی یا غلط معلومات کی فراہمی پر متعلقہ نجی حج کمپنی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے تقریباً ساڑھے 22 ہزار افراد کو حج کی سعادت نصیب ہو سکے گی۔ اس سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانیوں کا حج کوٹہ مختص تھا، مگر صرف ایک لاکھ 12 ہزار افراد ہی فریضہ ادا کر سکیں گے، یوں ملکی تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار سے زائد عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔

نجی اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے 89,605 میں سے اب صرف 22,500 کے قریب افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے، جبکہ باقی تقریباً 67,105 عازمین رہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، یہ رعایت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی براہ راست گفتگو کے بعد حاصل کی گئی۔ تاہم، نجی حج آپریٹرز کی جانب سے مقررہ مدت تک واجبات جمع نہ کرانے اور معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب ہزاروں عازمین حج سے محروم رہ گئے۔

معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کی ہدایت پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی، جس نے اپنی رپورٹ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو 10 دسمبر کو سعودی حکام اور پاکستان حج مشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت 14 فروری تک عازمین کی بکنگ مکمل کرنا لازم تھی۔ تاہم، کچھ حج کمپنیوں کی جانب سے تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آپریٹرز کی تعداد 902 سے کم کر کے 45 کرنے کی تجویز دی گئی تھی، لیکن پاکستانی آپریٹرز نے اس پر عملدرآمد کی بجائے موجودہ تعداد کو برقرار رکھنے پر زور دیا، جس پر سعودی حکام نے بکنگ میں توسیع سے انکار کر دیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !