اسپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی القعدہ کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے 51 منٹ ہوگی، جبکہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند طلوع ہونے کا درمیانی وقت تقریباً 53 منٹ ہوگا، جس کی بنیاد پر چاند آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق شام کے وقت موسم صاف رہنے کا امکان ہے، اور یکم ذی القعدہ 29 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔
تاہم، چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اگر ذی القعدہ کا چاند آج نظر آتا ہے اور مہینہ 30 دن کا ہوتا ہے تو عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، جبکہ اگر مہینہ 29 دن کا ہوا تو عید 6 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔