ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

Express Zameen


 عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1368 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے میں دستیاب ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 289 ڈالر پر آ گئی ہے۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی 3 ہزار 497 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 998 روپے پر مستحکم رہی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !