رمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Express Zameen

 

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سرکاری ذخائر 10 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 11 اپریل تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھے، جن میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !