وزارت مذہبی امور نے نجی حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے اہم ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال پرائیویٹ اسکیم کے تحت صرف 23,620 عازمین کو حج کی سعادت حاصل ہوگی۔ حج 2025 کا کوٹہ اور منظور شدہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر دستیاب ہے، جہاں سے تمام عازمین اپنی بکنگ، درخواست کی حیثیت اور معاہدے کی تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔
عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ حج سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ تمام سروس پرووائیڈرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ منظور شدہ کوٹہ کے مطابق عازمین کو اپڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق 18 اپریل تک ویزا کے اجرا کا عمل مکمل کر لیا جائے۔ کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کے لیے عازمین درج ذیل نمبرز یا ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں:
فون: 051-9218571، 051-9207519
ای میل: somonitoring@mora.gov.pk