بھارت کی درخواست پر پاکستان نے رضامندی ظاہر کر دی۔

Express Zameen


بھارتی حکومت نے ہائی کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارت کاروں اور اتاشیوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے، جسے پاکستان نے قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ پاکستان سے تحریری طور پر رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ناپسندیدہ قرار دی گئی شخصیات کو لاہور پہنچنے اور پھر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس جانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان نے اس درخواست پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اجازت جاری کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد بھارتی ناپسندیدہ سفارتکار لاہور روانہ ہو گئے اور وہ آج ہی واہگہ کے راستے بھارت واپس چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں سمیت ان کے معاون عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔ دوسری جانب، پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے واہگہ بارڈر بھی بند کر رکھا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !