گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے نوید پر دو دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے چار افراد کے حوالے سے بھی اسے 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید سمیت کئی رہنما زخمی جبکہ ایک کارکن معظم شہید ہو گیا تھا۔