ایک خاموش محبت کی کہانی
پہلی بار جب تمہیں دیکھا تھا، تم ہنس رہی تھیں۔
وہ ہنسی آج بھی میرے دل میں گونجتی ہے۔
میں روز تمہیں اس کیفے میں دیکھتا تھا،
کبھی تم کتاب پڑھ رہی ہوتیں، کبھی کسی دوست سے بات کر رہی ہوتیں…
اور میں... دور بیٹھ کر تمہیں صرف محسوس کرتا۔
کہنا چاہا تھا…
کہ میں تمہیں پسند کرتا ہوں۔
کہ تمہاری ہر مسکراہٹ میرے دن کا سب سے حسین لمحہ ہے۔
کہ تمہیں دیکھے بغیر میرا دل نہیں لگتا۔
مگر میں خاموش رہا۔
ایک دن تم آئی، اور پھر کبھی واپس نہ آئیں۔
شاید تم نے شہر چھوڑ دیا، یا شاید بس وہ کیفے...
لیکن تم میری یادوں سے کبھی نہیں گئیں۔
آج بھی جب میں اُس خالی میز کو دیکھتا ہوں،
تو لگتا ہے جیسے تم ابھی آ جاؤ گی،
مسکرا کر بیٹھو گی، اور میں... پھر سے کچھ نہ کہہ پاؤں گا۔
– “کبھی کبھی خاموش محبتیں سب سے زیادہ گہری ہوتی ہیں...”