دوبارہ ملازمت کرنے والے پنشنرز کے لیے ایک ناخوشگوار خبر سامنے آ گئی۔

Express Zameen

 

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی. دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پنشنرز کو اب پنشن یا تنخواہ میں سے صرف ایک سہولت دی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن اسکیم میں ترامیم کرتے ہوئے اس حوالے سے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ 

میمورنڈم کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ریگولر یا کنٹریکٹ بنیادوں پر دوبارہ ملازمت یا تقرری کی صورت میں پنشنر کو صرف تنخواہ یا پنشن میں سے کسی ایک سہولت کا انتخاب کرنا ہوگا۔
پنشنرز کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ دونوں میں سے کسی ایک سہولت کا انتخاب کریں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !