ترک دلہن کا عظیم جذبہ: شادی میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا سونا غزہ کے لیے عطیہ کر دیا

Express Zameen


 ترک دلہن کا عظیم قدم: ولیمے میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا سونا غزہ کے مظلوموں کے نام

انقرہ (این این آئی) — ترکی کے صوبہ باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک نوبیاہتا دلہن نے انسان دوستی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا قیمتی سونا فلسطینی عوام کی امداد کے لیے عطیہ کر دیا۔ اس سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر، یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کی شادی نیکی، ہمدردی اور انسانیت کی بنیاد بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم اور محصور عوام شدید بحران سے گزر رہے ہیں اور یہ عطیہ ان کی مدد کے لیے ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

دلہن نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا یہ قدم دوسروں کے لیے بھی ایک مثبت مثال بنے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ جذبہ ہمدردی اور یکجہتی سوشل میڈیا پر بھی بے حد سراہا جا رہا ہے، اور دنیا بھر میں ترک دلہن کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !