پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

Express Zameen

 پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی محدود

لاہور (نیوز ڈیسک) — پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی 2025 سے شروع ہوں گی۔

وزیر تعلیم نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ اب اسکول صبح 7:30 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ 28 مئی تک محدود اوقات میں تدریسی عمل جاری رہے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !