خاتون سے تعلقات کا الزام: شہری کو رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں پھینک دیا گیا

Express Zameen

ڈیرہ غازی خان: خاتون سے تعلقات کے الزام میں شہری کو رسی سے باندھ کر پانی میں پھینک دیا گیا

ڈیرہ غازی خان (این این آئی) — قبائلی علاقے میں ایک انسانیت سوز واقعے میں مقامی جرگے کے حکم پر ایک شہری کو خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے گہرے پانی میں رسی سے باندھ کر پھینک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، غیرقانونی جرگے نے متاثرہ شخص کو قبائلی رسم کے تحت یہ کٹھن امتحان دینے پر مجبور کیا۔ رسم کے مطابق، شہری کو پانی میں اس وقت تک سر جھکائے رکھنا ہوتا ہے جب تک دوسرا شخص 22 قدم نہ چل لے۔ متاثرہ شخص نے مقررہ وقت پانی میں گزارا اور زندہ باہر نکل آیا، جسے جرگہ "بے گناہی" کی علامت قرار دیتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے غیرقانونی جرگہ منعقد کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ شہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا اور اس رسم سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔ اس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !