کرپٹو کونسل کا بڑا کارنامہ: صرف 50 دن میں پاکستان کو عالمی کرپٹو انڈسٹری میں نمایاں مقام دلوا دیا

Express Zameen

 


پاکستان کرپٹو کونسل کی عالمی سطح پر دھماکہ خیز انٹری: 50 دن میں کرپٹو انڈسٹری میں ملک کا پرچم بلند

اسلام آباد (این این آئی) — پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) نے صرف 50 دن کے قلیل عرصے میں عالمی کرپٹو انڈسٹری میں ملک کا نام روشن کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اسے ریاستی وژن، تیزی اور مؤثر عملدرآمد کی شاندار مثال قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کرپٹو کونسل کا باقاعدہ آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا، اور محض چند ہفتوں میں اس ادارے نے جو پیش رفت کی، اس نے دنیا بھر کے ماہرین اور ناقدین کو متاثر کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جہاں دیگر سرکاری ادارے برسوں صرف اجلاسوں اور مفاہمتی یادداشتوں تک محدود رہتے ہیں، وہاں PCC نے عملی اقدامات سے دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں کا قائل کر دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سب سے بڑی پیشرفت PCC کی جانب سے بائنانس کے بانی، چانگ پین ژاؤ (CZ) کو اپنا اسٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کرنا ہے۔ یہ وہ عالمی شخصیت ہیں جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن کی ذاتی دولت ایک وقت میں 100 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ کسی ترقی پذیر ملک کے لیے اس درجے کے ماہر کو ریاستی سطح پر شامل کرنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان کرپٹو کونسل نے ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے امریکی بلاک چین منصوبے "ورلڈ لبرٹی فنانشل" کے ساتھ مفاہمتی خط (Letter of Intent) پر دستخط کیے ہیں، جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے نئے در کھولے گا بلکہ ملک کو جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے عالمی منظرنامے میں بھی مرکزی کردار دے گا۔

حیرت انگیز طور پر، اب تک خطے کا کوئی دوسرا ملک، حتیٰ کہ بھارت بھی، اس سطح کی پیش رفت حاصل نہیں کر سکا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !