مویشیوں کے تاجر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واردات میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی خطیر رقم چھین لی گئی۔

Express Zameen

 


ملتان (این این آئی) — عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری کے لیے لاہور سے ملتان آنے والے بیوپاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق، رادھا کشن لاہور سے تعلق رکھنے والا مویشی بیوپاری جانور خریدنے کے لیے ملتان آیا تھا کہ اسے مسلح ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ واردات کے دوران ڈاکو بیوپاری سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کے بعد مویشی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جنہوں نے سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !