پی ایس ایل کی معطلی سے متعلق بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔

Express Zameen

پی ایس ایل کی معطلی پر بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

دبئی (این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی معطلی پر بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہو گیا۔ بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل میچز کرانے کی اجازت نہیں دی، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستانی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا، جس کا مقصد موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر قومی سلامتی کو مدِنظر رکھنا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دبئی منتقل کرنے کی کوشش کی تو دبئی کے اعلیٰ حکام نے صاف انکار کر دیا۔ حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کے لیے گراؤنڈز پہلے ہی بک کروا رکھے ہیں، جس پر بھارت کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

قبل ازیں پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی میں ہوں گے، تاہم خطے کی کشیدہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایونٹ کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !