پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آ گئی۔

Express Zameen


 پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، بھارتی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں کا نقصان—حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (این این آئی) حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے کرکٹ کی دنیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسی تناظر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کشیدہ حالات کے باعث نہ صرف آئی پی ایل 2025 بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کا ایک میچ منسوخ ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تقریباً 125 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس میں ٹی وی نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور ٹکٹوں کی فروخت شامل ہیں۔ اب تک 4 میچز کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کا مجموعی نقصان 500 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اور اگر ٹورنامنٹ مکمل طور پر منسوخ ہوا تو یہ خسارہ 3 ہزار کروڑ روپے سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

فرنچائز مالکان اور اسپانسرز اس صورتحال پر شدید تشویش کا شکار ہیں، اور اطلاعات ہیں کہ بعض اسپانسرز اپنے معاہدے منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، گزشتہ روز ایک میچ کے دوران اچانک کھیل روک کر اسٹیڈیم خالی کرا لیا گیا، جس سے کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی جانب سے دیے گئے سخت ردعمل میں بھارتی فوجی تنصیبات اور رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شدید دباؤ اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی حکومت اندرونی و بیرونی دباؤ کے تحت آئی پی ایل کی معطلی جیسے اقدامات پر مجبور ہوئی ہے، تاکہ عوامی توجہ ناکامیوں سے ہٹائی جا سکے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !