پاکستان کے مؤثر جوابی حملے میں بھارت کی ایک سرکردہ شخصیت ہلاک ہو گئی۔

Express Zameen

اسلام آباد (این این آئی)
ہفتے کی علی الصبح پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے گئے بھرپور جوابی آپریشن "بُنْیَان مَّرْصُوْص" میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی اہم شخصیات مارے جا چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایک معروف سینئر اینکر پرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاعی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے، بھارتی اسٹریٹجک اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کیا، جو پاکستان ائیر فورس کے سائبر ونگ کی کارروائی کا حصہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں ان مراکز کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق، ان حملوں میں بھارتی حکومت کی بعض اہم شخصیات جو فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، نشانہ بنیں اور مارے گئے افراد میں اعلیٰ سطح کے افراد شامل ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ سرکاری طور پر ان ہلاکتوں کی تصدیق فی الحال نہیں کی گئی، تاہم ان کے نام جلد سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان نے بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور راجستھان ایئر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا، جب کہ اُدھم پور ایئرفیلڈ کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !