"پاکستان کا بڑا وار: بھارت کا S-400 دفاعی نظام نشانے پر، شدید نقصان کی اطلاعات"

Express Zameen

 پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آپریشن "بنیان مرصوص" (آہنی دیوار) کا آغاز کیا، جس کے دوران بھارت کے کئی اہم عسکری اور دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں اُدھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیس، مختلف ایئرفیلڈز، براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ اور جدید ایس-400 دفاعی نظام شامل ہیں، جنہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن فجر کے وقت دشمن کے خلاف شروع کیا گیا، جس میں پاکستان نے "فتح ون" میزائل داغا۔ یہ میزائل 120 کلومیٹر کی رینج اور جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، جو انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس آپریشن میں پاکستان نے بھارت کے پاور گرڈ کا تقریباً 70 فیصد حصہ سائبر حملے کے ذریعے ناکارہ بنا دیا، جبکہ بی جے پی کی سرکاری ویب سائٹ سمیت کئی بھارتی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا گیا۔
آدم پور میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپرسونک میزائلوں سے بھارت کا ایس-400 دفاعی نظام تباہ کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے تربیتی مراکز بھی نشانے پر آئے اور مکمل طور پر ختم کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، اودھم پور، پٹھان کوٹ، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا، ہلوارا ایئرفیلڈز اور اکھنور ایوی ایشن بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشنز اور بیاس میں موجود براہموس میزائلوں کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں جیسے ربتانوالی، ڈنہ پوسٹ، پتھیلی ٹاپ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران، پاکستانی میزائل حملوں نے اُدھم پور ایئربیس کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ اور بیاس کی براہموس اسٹوریج سائٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
سرسہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی تصدیق بھارتی میڈیا نے خود کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، نئی دہلی میں بھی کچھ اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور اڑی کا سپلائی ڈپو شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کے جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کی کارروائی میں نہ صرف بھارت کا دفاعی نظام تباہ کیا گیا بلکہ بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو بھی جام کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس-400 سسٹم، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے، جے ایف-17 کے ہائپرسونک میزائلوں کا نشانہ بنا۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، اور آپریشن "بنیان مرصوص" اسی عزم کی عملی شکل ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !