کراچی (این این آئی) — معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو مارننگ شو میں پہنے گئے جرات مندانہ لباس پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فضا علی نے حال ہی میں ایک لائیو مارننگ شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس زیب تن کیا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں تھے۔ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، تاہم ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد لباس موضوعِ بحث بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے لباس کو "غیر موزوں" قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا: "یہ لباس بہت سستا لگ رہا ہے،" جبکہ دوسرے نے لکھا: "کم از کم ایک مناسب انر تو پہن لیتیں۔"
کئی افراد نے ان کے مذہبی شوز اور رمضان ٹرانسمیشنز میں پیش کیے گئے سنجیدہ انداز اور حالیہ جرات مندانہ لباس کے درمیان تضاد پر بھی سوال اٹھائے۔ صارفین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ شوبز شخصیات مذہبی پروگراموں کے بعد فوری طور پر متضاد رویے اپنا لیتی ہیں، جو معاشرتی اقدار کے منافی ہے۔
