بھارت اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی کشیدگی، دو طرفہ پابندیاں عائد

Express Zameen


بھارت اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی

نئی دہلی (این این آئی) بھارت اور بنگلادیش نے دو طرفہ تجارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث ایک دوسرے پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کے لیے ٹرانزٹ سہولت معطل کر دی ہے، جس کے تحت بنگلادیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسرے ممالک تک بھیجتا تھا۔ بھارتی حکام نے اس اقدام کی وجہ بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر رش کو قرار دیا ہے۔

جوابی طور پر بنگلادیش نے بھارت سے سڑک کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے، تاکہ مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سستے درآمدی مال سے تحفظ دیا جا سکے۔

تجارتی ماہرین کے مطابق یہ پابندیاں خطے میں اقتصادی تعاون کو متاثر کر سکتی ہیں اور دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !