آٹا مہنگا، گھی سستا – روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ

Express Zameen


 ملک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، آٹا مہنگا، گھی سستا

کراچی (این این آئی) ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ گھی کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول کا گھی اب ہول سیل مارکیٹ میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم کا گھی 30 روپے کمی کے بعد 500 روپے اور درجہ سوم 50 روپے کم ہو کر 390 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ادھر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 130 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 2300 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ چند ہفتے قبل اس کی قیمت قدرے کم تھی۔ ان کے مطابق اگر گندم کی قیمت میں استحکام آتا ہے تو آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !