کراچی میں سفاکی کی انتہا: بیٹوں نے باپ کو قتل کر کے لاش بوری میں بند کی
کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بوری سے بزرگ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ان کے اپنے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹے، ابراہیم اور افضل، لاش کو بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے کہ اس دوران مشکوک حرکت پر انہیں روکا گیا۔ تلاشی کے دوران بوری سے لاش برآمد ہونے پر دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔