ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا خونی سانحے میں بدل گیا، شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا
ڈڈیال (این این آئی) — آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا المناک سانحے میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل شوہر نے بیوی اور ایک بیٹی کو قتل جبکہ دوسری بیٹی کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھریلو تنازع پر طیش میں آ کر شوہر نے چھری کے وار سے اپنی بیوی اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جب کہ دوسری بیٹی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہولناک واردات کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔