خلیجی ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

Express Zameen

 قطر میں عیدالاضحیٰ پر 5 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — قطر کی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تعطیلات اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 9 تاریخ (یومِ عرفہ) سے شروع ہوں گی، جو کہ اسلامی کیلنڈر کے لحاظ سے نہایت مقدس دن تصور کیا جاتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قطر میں تعطیلات 9 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی، تاہم ان تاریخوں میں حتمی تبدیلی چاند کی رویت کے مطابق کی جا سکتی ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یو اے ای میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں وہاں 5 جون (یومِ عرفہ) سے 8 جون تک چار روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں فلکیاتی اندازوں کے مطابق عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات دی جا سکتی ہیں۔ تاہم، حتمی اعلان ہر ملک کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی شہادت کے بعد کیا جائے گا، لہٰذا تاریخوں میں رد و بدل کا امکان موجود ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !