وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی کا امکان، چار وزرا کی چھٹی متوقع

Express Zameen


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کے باعث چار وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کی جگہ چار نئے وزرا کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بعض وزرا کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

کابینہ میں متوقع رد و بدل کا مقصد حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں بہتری اور عوامی توقعات پر پورا اترنا بتایا جا رہا ہے، جبکہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !