کسانوں کے لیے خوشخبری! حکومت نے زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

Express Zameen

 

لاہور (این این آئی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5 ہزار روپے کی ویٹ سپورٹ پرائس سبسڈی کی منظوری دے دی۔ اس سہولت سے کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکار بھی مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو آئندہ فصل کے لیے بھی اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران حکام نے آگاہ کیا کہ کسانوں نے اب تک 36 ارب روپے زرعی مداخل کی خریداری پر خرچ کیے ہیں، جبکہ کسان کارڈ سے جاری کردہ قرض کا 60 فیصد واپس بھی کر دیا گیا ہے، جس میں 22 ارب روپے کی ادائیگی شامل ہے۔

مزید برآں، کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لیے قرض کی دوسری قسط کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ویٹ سپورٹ پروگرام کی درخواستوں کی تصدیق، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اسکیم، اور زمین کے مالکان کے ساتھ ٹھیکیداروں کو بھی سبسڈی اسکیم میں شامل کرنے جیسے اہم نکات پر غور کیا گیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !