شہر کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی گھر سے ماں، باپ اور دو بچوں کی تین دن پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،

Express Zameen


 جامشورو (نمائندہ خصوصی): کوٹری کے علاقے "خدا کی بستی" میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں عمران احمد خان، اس کی اہلیہ عالیہ اور دو کمسن بچے شامل ہیں۔ ایس ایس پی جامشورو، ظفر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ چاروں کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق، مقتول عمران احمد خان نے تقریباً نو سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے کے بعد کوٹری میں آ کر رہائش پذیر ہوا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق، لاشیں تین دن پرانی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں۔ پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات تیز کر دی ہیں، جبکہ مقتول کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !