پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی بحالی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جب کہ باقی ماندہ میچز کی تاریخیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

Express Zameen


 
لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ملتوی شدہ میچز کی بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام فرنچائزز نے 17 سے 25 مئی کی تاریخوں پر اتفاق کر لیا ہے، جب کہ میچز کے مقام اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث رکے ہوئے پی ایس ایل کے بقیہ میچز اب مئی کے تیسرے ہفتے میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز وہیں سے ہو جہاں یہ رکا تھا، یعنی راولپنڈی سے، جبکہ فائنل میچز لاہور میں منعقد کیے جائیں۔ تاہم بعض فرنچائزز نے لاجسٹک مسائل کے پیش نظر تمام میچز ایک ہی مقام پر کروانے کی سفارش کی ہے۔

میچز کے وینیو سے متعلق حتمی فیصلہ براڈکاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرنچائزز نے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور دستیابی معلوم کی جا رہی ہے۔ کچھ غیر ملکی کرکٹرز نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے، لیکن مکمل اسکواڈ کی دستیابی نہ ہونے کی صورت میں دو متبادل تجاویز پر غور جاری ہے:

  1. ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد، یا

  2. غیر ملکی کھلاڑیوں کی لازمی تعداد کے قانون میں نرمی۔

پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان معاملات پر بات چیت جاری ہے اور جلد حتمی اعلان متوقع ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !