پاکستانی افواج چینی ہتھیاروں کے استعمال میں ماہر، سابق بھارتی جنرل کا اعتراف
نئی دہلی (این این آئی) — سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے پاکستان کی جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کا استعمال چین سے بھی زیادہ مؤثر انداز میں کیا ہے۔
ایک دفاعی تجزیے کے دوران جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا: "اگر مجھے انتخاب کرنا ہو تو میں چین کے بجائے پاکستان سے بچنے کو ترجیح دوں گا، کیونکہ پاکستانی افواج نے چینی ہتھیاروں کو حیران کن مہارت سے استعمال کیا ہے۔"
دفاعی ماہرین اس بیان کو پاکستان کی فوجی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بین الاقوامی اعتراف قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید جنگی ٹیکنالوجی کو بہتر طریقے سے اپناتی ہیں بلکہ میدان جنگ میں اس کا بھرپور استعمال بھی جانتی ہیں۔