پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،

Express Zameen


کراچی (این این آئی) — پاکستان شمسی توانائی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہر ماہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز کے سولر پینلز کراچی کی بندرگاہوں پر اتر رہے ہیں، جو ملکی سطح پر سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتے ہیں۔

سولر پینل کے ایک بڑے درآمد کنندہ، شبیر منشا کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے، جس نے پاکستان کو دنیا کے تیسرے بڑے درآمد کنندہ ملک کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام بڑی تعداد میں متبادل توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کی طرف مائل ہو رہے ہیں، اور اب لوگ استری، اے سی جیسے بھاری آلات بھی سولر پر چلا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں چین، جرمنی اور دیگر عالمی کمپنیوں کے سولر پینلز موجود ہیں، جبکہ سولر پینلز کی قیمت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ماضی میں جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی، وہ اب کم ہو کر محض 27 روپے فی واٹ رہ گئی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف طلب میں اضافہ ہوا بلکہ فروخت بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !