بھارتی ٹی وی اداکار اور سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ اعجاز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں

Express Zameen

 

ممبئی (این این آئی) — بگ باس فیم اداکار اعجاز خان ایک بار پھر سنگین الزامات کی زد میں آ گئے ہیں۔ ممبئی کی ایک اداکارہ نے اعجاز خان پر شادی اور شوبز میں کردار دینے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، جس پر چرکوپ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اعجاز خان نے انہیں اپنے شو "ہاوس اریسٹ" میں میزبان کا کردار دینے کی پیشکش کی۔ دورانِ شوٹنگ، اعجاز نے نہ صرف شادی کی پیشکش کی بلکہ ایک موقع پر ان کے گھر جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

شکایت موصول ہونے پر پولیس نے اعجاز خان کے خلاف بھارتی نیایہ سنہتا (BNS) کی دفعات 64، 64(2M)، 69 اور 74 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ اعجاز خان کے لیے دوسرا بڑا قانونی مسئلہ ہے، کیونکہ اس سے قبل ان کے شو "ہاوس اریسٹ" میں نازیبا مناظر پر بھی ایک علیحدہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز خان کی گرفتاری کسی بھی وقت متوقع ہے اور واقعے کی جامع تفتیش جاری ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !