مانسہرہ میں شوہر کو زہر دے کر قتل کرنے والی بیوی گرفتار کر لی گئی۔

Express Zameen

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — مانسہرہ پولیس نے شوہر سجاد ولد شاہ نظر کو زہر دے کر قتل کرنے والی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں پیش آیا جہاں سجاد کی اچانک موت کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا، جس میں موت کی وجہ زہر زہر پائی گئی۔

ابتدائی تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مقتول کی بیوی مسماۃ (پ) کو حراست میں لے لیا، جو قتل میں ملوث پائی گئی ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !