پاکستانی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ، بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک

Express Zameen

 

پاکستانی ہیکرز کا سائبر حملہ: بھارتی فوجی ویب سائٹس نشانے پر

اسلام آباد (این این آئی) — بھارتی مسلح افواج سے منسلک متعدد ویب سائٹس کو حالیہ دنوں میں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن کے نتیجے میں ویب پیجز ہیک اور ان کا مواد تبدیل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے پیچھے مبینہ طور پر پاکستانی ہیکرز گروپ “IOK Hacker” کارفرما ہے، جس نے بھارتی فوج، فلاحی اداروں اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں کا مقصد نہ صرف ویب سروسز کو متاثر کرنا تھا بلکہ حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنا بھی تھا۔

اب تک چار تصدیق شدہ حملے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں آرمی پبلک اسکول سری نگر اور رانی کھیت کی ویب سائٹس شامل ہیں۔ اے پی ایس سری نگر پر DDoS حملہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ آرمی ویلفیئر ہاؤسنگ آرگنائزیشن (AWHO) کے ڈیٹا بیس اور بھارتی فضائیہ کے پلیسمنٹ پورٹل کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

یہ حملے ایک ایسے وقت پر کیے گئے ہیں جب بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا ہے۔ بھارتی ماہرین ان حملوں کو ڈیجیٹل محاذ پر جاری بیانیے کی جنگ کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !