کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق پر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ وہ سابق شوہر شاہد شفاعت سے علیحدہ ہو چکی ہیں، اور دونوں کا تعلق تھیٹر سے تھا، جہاں وہ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علیحدگی باہمی رضامندی اور سکون کے ساتھ ہوئی، اور اس دوران کوئی تلخی یا تنازعہ نہیں آیا۔ ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں زندگی میں وہ سمجھوتے نہیں کرنا پڑے جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتے ہیں۔