اسلام آباد (نیوز ڈیسک):
ایڈیشنل سیشن کورٹ نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ 28 فروری 2024 کو پیش آیا جب ایک شخص نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کیا۔
میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 35 سال قید کی سزا سنائی۔