عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، سعودی سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

Express Zameen

 


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر، 27 مئی کی شام کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

عرب نیوز کے مطابق، سعودی پریس ایجنسی نے سپریم کورٹ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کی یہ کوشش اسلامی مہینے ذوالحج کے آغاز کے تعین کے لیے کی جا رہی ہے۔ اگر پیر کی شام چاند نظر آ گیا تو ذوالحج کا آغاز منگل، 28 مئی کو ہو گا، اور عیدالاضحیٰ جمعہ، 6 جون کو منائی جائے گی۔

تاہم اگر اس روز چاند نظر نہ آیا تو ذوالحج 30 مئی جمعرات سے شروع ہو گا، اور عیدالاضحیٰ ہفتہ، 7 جون کو منائی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی شخص چاند دیکھنے میں کامیاب ہو جائے تو وہ فوری طور پر قریبی شرعی عدالت سے رجوع کر کے اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔ اگر کسی کو عدالت تک پہنچنے میں دشواری ہو تو وہ قریبی مرکز یا متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے رہنمائی اور مدد حاصل کر سکتا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !