لاہور میں پالتو شیر نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی

Express Zameen


پالتو شیر کا جان لیوا حملہ: مالک ہلاک، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عراق کے شہر کوفہ میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پالتو شیر نے اپنے ہی مالک پر جان لیوا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مالک موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 50 سالہ عاقل فخر الدین نے کچھ روز قبل ایک شیر کو بطور پالتو جانور گھر میں رکھا تھا، اور اسے دیگر جانوروں کے ہمراہ ایک پنجرے میں بند کر رکھا تھا۔ تاہم ایک دن جب وہ شیر کے پنجرے کے قریب پہنچے تو شیر نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شیر نے عاقل کی گردن اور سینے پر شدید وار کیے، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے۔ ان کی چیخ و پکار سن کر قریبی رہائشی مدد کو آیا اور شیر کو قابو کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہا۔

بالآخر شیر کو روکنے کے لیے اس پر سات گولیاں چلانا پڑیں۔ شدید زخمی عاقل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ واقعہ خطرناک جنگلی جانوروں کو بطور پالتو رکھنے کے سنگین نتائج کی ایک اور مثال بن چکا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صارفین اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !