دریائے سندھ میں پانی کی شدید قلت، دریا بوند بوند کو ترس گیا

Express Zameen

 


کوٹری (این این آئی) دریائے سندھ، جو صدیوں سے زندگی کا ذریعہ رہا ہے، آج پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ ڈیلٹا میں پانی کی شدید کمی کے باعث ریت اڑنے لگی اور سندھ کے ساحلی علاقے بدترین متاثر ہو گئے۔ بدین کے گاؤں مصری ملاح میں زیر زمین پانی مکمل طور پر کھارا ہو چکا ہے، جس کے باعث مقامی افراد مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔

سمندر کی پیش قدمی بھی تیز ہو چکی ہے، جو اب تک 3 لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز زمین نگل چکا ہے۔ کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جہاں پانی کی آمد 4600 کیوسک اور اخراج صرف 190 کیوسک رہ گیا ہے۔ اس قلت کے باعث کپاس کی بوائی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ خریف سیزن میں گنا اور چاول کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !