پاکستان میں 24 ہزار بچوں میں ٹائپ ون ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہے،

Express Zameen

 


کراچی (این این آئی) پاکستان میں پہلی بار بچوں میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں 27 خصوصی کلینکس قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں پیدائش سے لے کر بلوغت تک کے 24 ہزار سے زائد بچے اس بیماری کا شکار ہیں۔

ان کلینکس میں ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو مفت انسولین، ضروری ادویات، گلوکومیٹرز، پین ڈیوائسز، نیڈلز اور ٹیسٹنگ اسٹرپس فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات "چینجنگ ڈائبیٹیز اِن چلڈرن پروگرام" کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو پاکستان سمیت دنیا کے 32 ممالک میں فعال ہے۔

پاکستان میں اس پروگرام کے تحت اب تک 3,300 سے زائد بچوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق جلد ہی ان کلینکس کی تعداد بڑھا کر 40 کر دی جائے گی تاکہ ملک بھر میں مزید بچوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !