لاہور: طعنوں سے دلبرداشتہ والد نے ذہنی معذور بیٹی کی جان لے لی

Express Zameen

 


سلام آباد (نیوز ڈیسک) – لاہور میں ایک دلخراش واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں محلے داروں کے طعنوں سے تنگ آ کر ایک شخص نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی ذہنی معذور بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کے مطابق، 15 سالہ سدرہ کو اس کے والد بشیر نے اپنے بھائیوں عمران اور جبار کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کیا، اور پھر لاش کو رات کی تاریکی میں قریبی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ سدرہ ذہنی معذور تھی اور اکثر گھر سے باہر نکل جایا کرتی تھی، جس پر محلے داروں کی جانب سے انہیں بار بار طعن و تشنیع کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی ذہنی دباؤ اور غصے میں آ کر انہوں نے یہ سفاک قدم اٹھایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ معاشرتی بے حسی اور ذہنی صحت کے حوالے سے ہمارے رویوں پر کئی سوالات اٹھاتا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !