وارن بفیٹ نے امریکی ڈالر کے زوال کا اشارہ دے دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے معروف سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں امریکی ڈالر کے مستقبل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ بفیٹ نے کہا کہ امریکی مالیاتی پالیسیوں کی غیر ذمہ داری ڈالر کی قدر کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، جو عالمی معیشت کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر امریکہ نے مالیاتی نظم و ضبط اختیار نہ کیا تو کرنسی پر دباؤ بڑھے گا۔
بفیٹ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ امپورٹس پر بھاری ٹیکسز معیشت کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے اسٹاک مارکیٹ کو ترجیح دی، جو بہتر منافع فراہم کرتی ہے۔
ان کے یہ خیالات عالمی مالیاتی حلقوں میں ہلچل پیدا کر چکے ہیں، کیونکہ امریکی ڈالر عالمی تجارت کا اہم ستون ہے۔ اگر اس کی قدر میں کمی آئی تو عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔